عالمی دباﺅ مسترد، یہودی آباد کاری کے لیے 3066مکانوں کی تعمیر شروع

Jun 13, 2017

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)عالمی دباﺅ مسترد، یہودی آباد کاری کے لیے 3066مکانوں کی تعمیر شروع کردی، اسرائیل نے 1992ءکے بعد اس سال کے دوران میں اب تک یہودی آبادکاروں کے لیے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مکانوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے جبکہ اس کو عالمی برادری کی جانب سے دباو¿ کا بھی سامنا ہے ،2017 کی پہلی ششماہی میں شروع کئے گئے مکانوں کی تعداد92 کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔اور اس نے متعدد مرتبہ خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے یہودی آباد کاری کے منصوبے سے تنازع کے دو ریاستی حل کے امکانات معدوم ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے یہودی آبادکاروں کے لیے مکانوں کی تعمیر کے منصوبوں کی تفصیل کا اعلان کیا ہے۔ لائبر مین نے صحافیوں اور وزراءکو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے قبل بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 8345 مکانوں کی تعمیر کے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا ہے اور ان میں سے 3066 مکانوں کی فوری تعمیر شروع کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017ءکی پہلی ششماہی میں یہودی آبادکاروں کے لیے شروع کیے گئے مکانوں کی تعداد 1992ءکے بعد سب سے زیادہ ہے۔

یہودی آباد کاری

مزیدخبریں