پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے موجود تھی

Jun 13, 2017

کارڈف(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری لیگ میچ میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے والے شائقین کی بڑی تعداد صوفیا گراونڈ کارڈف پہنچی۔ پاکستانی شائقین نے قومی پرچم کے ساتھ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بھی کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ میچ کے آغاز پر ہی شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی۔ جیتے گا بھی جیتے گا پاکستان جیتے گا۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔

مزیدخبریں