برلن(این این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچز میں عالمی چمپئن جرمنی نے سان مرینو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 گولز سے شکست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں ورلڈکپ 2018ءکے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچز میں عالمی چمپئن جرمنی نے شاندار کھیل پیش کیا اور سان مرینو کو 7-0 گولز سے شکست فاش سے دو چار کر کے چھٹی کامیابی حاصل کی واگنر نے ہیٹرک کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا شمالی آئرلینڈ نے آذر بائیجان کو 1-0 گولز سے شکست دی ڈنمارک نے قزاقستان کو 3-1 گولز سے شکست دی سلوانیہ نے مالٹا، مونٹی نیگرو نے آرمینیا، پولینڈ نے رومانیہ اور سلواکیہ نے لیتھوانیا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ جبکہ جمہوریہ چیک اور ناروے کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔
فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ : جرمنی نے سان مرینو کو 7-0 سے ہرا دیا
Jun 13, 2017