قومی مینز ہاکی ٹیم عالمی درجہ بندی پرو لیگ میں حصہ لے گی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی مردوں کی ٹیم عالمی درجہ بندی ہاکی پرو لیگ میں شرکت کرے گی جو ایک منفرد عالمی بین الاقوامی ٹیم سپورٹ لیگ ہے۔نئی لیگ جس کا افتتاح جنوری2019 میں کیا جانا ہے اس میں دنیا بھر سے مردوں اور خواتین کی 9 بہترین ٹیمیں اپنے ملک اور ملک سے باہر مجموعی طور پر144 مقابلوں میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ میچ جنوری سے جون تک ہر ہفتے بڑے اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔پاکستان جو دنیا کی مردوں کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، کا مقابلہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ/برطانیہ، جرمنی، بھارت، ہالینڈ اور نیو زی لینڈ سے ہو گا۔سکاٹش ہاکی کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کرنے کی شراکت داری پر اتفاق کے باعث پاکستان اپنے تمام ہوم گراﺅنڈ میچز سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے گا تاکہ دوسرے ملکوں کے لئے پاکستان میں کھیلنے کے لئے سفر کرنے کی پیچیدگیوں کو محدود کیا جا سکے۔ سکاٹ لینڈ میں بڑی پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی کے ساتھ، جب بھی ہاکی پرو لیگ میں گرین سٹکس ایکشن میں ہوں گی توا ٹیڈیم کا جوشیلے حامیوں کے ساتھ کھچا کھچ بھرے ہونے کا امکان ہے ۔لیگ میں شامل ٹیموں کا اعلان ایک انتہائی مسابقتی تجزیاتی عمل کے بعد ہوا ہے جس میں قومی ایسوسی ایشنوں کی جانب سے جمع کردہ مردوں کی13 اور خواتین کی12 درخواستوں پر غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...