کراچی (آئی این پی) غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن خان کی آج 5 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ سنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن 18جولائی 1927ء کو راجستھان کے علاقے ل±ونا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔آپ کے والد استاد عظیم خان اور چچا استاد اسماعیل خان معروف د±ھرپد گائک تھے۔مہدی حسن بیس برس کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔ہجرت کے بعد شدید مالی مشکلات کی وجہ سے کلاسیکی موسیقی کے اس ممتاز گھرانے کے چشم و چراغ کو سائیکل مرمت کرنے کی ایک دکان میں مزدوری کرنا پری۔بعد میں کام سیکھتے سیکھتے مہدی حسن کار مکینک اور ٹریکٹر مکینک بن گئے۔ اسکے باوجود مہدی حسن خا ن نے پہلوانی کا شوق اور سنگیت کی خاندانی روایت کو نہ چھوڑا اور روزانہ ریاض کرتے رہے۔خان صاحب نے پاکستان میں گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952ءمیں ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹوڈیو سے کیا اور 1957ءمیں ریڈیو پاکستان ہی سے گائی ایک ٹھمری نشر ہونے کے بعد موسیقار حلقوں کی توجہ حاصل کی۔ مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ءکو کراچی میں ہوا جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔