نوازشریف نے پی ایس114کراچی ضمنی الیکشن کیلئے علی اکبرگجرکوپارٹی ٹکٹ جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر وزیر اعظم نوازشریف نے پی ایس114کراچی ضمنی الیکشن کیلئے علی اکبرگجرکوپارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا کہ علی اکبرگجر پی ایس114سے ضمنی الیکشن میں (ن )لیگ کے امیدوار ہوں گے ۔ترجمان مسلم لیگ (ن)آصف کرمانی نے بتایاکہ علی اکبرگجرپاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کے نائب صدر ہیںانہوںنے کہاکہ ٹکٹ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...