پاکستان کیخلاف زہر اُگلنے پر وریندر سہواگ کو راشد لطیف کا منہ توڑ جواب‘ بھارتی کھلاڑی منوج تیواڑی اخلاقیات کی حد پار کرگیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کھلاڑیوں سے متعلق کئی بھارتی کھلاڑی اکثر خبث باطن ظاہر کرتے ہیں خاص کر نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد انہیں خوش کرنے کی کوشش میں کئی کھلاڑی پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلتے ہیں ایسے ہی سابق کرکٹ کھلاڑی وریندر سہواگ ہیں جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی کا میچ بھارت سے ہارنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹویٹر پر ریمارکس دئیے انکی بکواس ہمارے سابق کپتان کرکٹ ٹیم راشد لطیف سے برداشت نہ ہوئی انہوں نے ویڈیو میسج میں سہواگ کو کھری کھری سنادی اس پر ایک نو آموز بھارتی کرکٹ کھلاڑی منوج تیواڑی نے اخلاقیات کی آخری حد پار کرتے ہوئے راشد لطیف کو زدوکوب کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن