پشاورانڈے لڑانے پر فائرنگ دوافرادجاںبحق

Jun 13, 2018

پشاور(بیورو رپورٹ)پشاورکے علاقہ پہاڑی پورہ حسین چوک میںانڈے لڑانے کے تنازعہ پردوفریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میںدوافرادجاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاتاہم آخری اطلاعات تک پولیس نے کسی بھی فریق کے خلاف مقدمہ درج نہیںکیاواضح رہے کہ پشاورکے مختلف علاقوںمیںافطارکے بعدانڈے لڑانے پرجواری کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالہ سے کوئی اقدامات نہیںاٹھائے جاتے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیادپرلڑائی جھگڑے اوربحث وتکرارمعمول بن گئے ہیںپولیس نے نعشوںکومردہ خانہ منتقل کردیاہے اورپوسٹمارٹم کے بعدنعشوںکوورثاء کے حوالہ کیاجائے گاتاہم آخری اطلاعات تک پولیس نے کسی بھی فریق کے خلاف مقدمہ درج نہیںکیا۔
فائرنگ

مزیدخبریں