پختون تحفظ مومنٹ اور حکومتی جرگہ کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب

پشاور(بیورو رپورٹ)پختون تحفظ مومنٹ اور حکومتی جرگہ کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب قبائلی جرگے کی درخواست پر پی ٹی ایم نے شمالی وزیرستان رزمک میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کردیا ۔گزشتہ پشاور میں پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جرگے نے فیصلہ کیا کہ پی ٹی ایم کے جلسوں میں حکومتی اداروں اور فوج کے خلاف بیان بازی نہیں کی جائیگی ،حکومت فوری طور پر میر علی اور اسلام آباد میں گرفتار پختون تحفظ مومنٹ کے کارکنان کو رہا کریںجرگے میں پی ٹی ایم کے جانب محسن داوڑ اور حکومتی ارکان میں سے شاہ جی گل آفریدی ملک خان مرجان نے شرکت کی ،جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مسئلہ کو جرگے کی ذریعہ حل کریںگے اور آئندہ جرگہ رواں ماہ کے بائیس تاریخ کو ہوگا جس میں مزید مسائل کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کریںگے ۔
مذاکرات کامیاب

ای پیپر دی نیشن