لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر خواتین اور نان مسلم امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی خواتین ترجیحی فہرست میں طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، عائشہ رجب بلوچ، مریم اورنگزیب، شازا فاطمہ خواجہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، زہرہ ودود فاطمی، کرن ڈار، رومانیہ خورشید عالم، مسرت آصف خواجہ، زیب جعفر، ڈاکٹر ثمینہ مطلوب، شہناز سلیم، سیما جیلانی، مائزہ حمید، شکیلہ لقمان، منیبہ اقبال، ردا خان، عامرہ خان، نگہت میر، شہزادی ٹوانہ، عفت لیاقت، مہوش سلطانہ، بیگم عشرت اشرف، سعدیہ ندیم، تمکین اختر نیازی اور خالدہ منصور شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کی مخصوص ترجیحی فہرست کے مطابق ذکیہ خان، مہوش سلطانہ، عظمیٰ بخاری، عشرت اشرف، سعدیہ ندیم ملک، حنا بٹ، ثانیہ عاشق، طاحیہ نون، اسوہ آفتاب، صبا صادق، کنول لیاقت، گلناز شہزادی، رابعہ نصرت، حسینہ بیگم، راحت افزائ، منیرہ یامین، رخسانہ کوثر، سعدیہ تیمور، خالدہ منصور، رابعہ بٹ، رابعہ فاروقی، فائزہ مشتاق، بشریٰ بٹ، عظمیٰ قادری، سمیرہ کومل، راحیلہ خادم حسین، سنبل ملک حسین، غازہ فاطمہ، نفیسہ امین، زیب النساءاعوان، سلمیٰ بٹ، نجمہ افضل رانا، نگہن اقبال قریشی، شمیلہ اسلم، لبنیٰ فیصل، شبینہ ذکریا بٹ، صفیہ سعید، رخسانہ کوثر، عطیہ افتخار، نوید نذیر، ارم حسن باجوہ، ظل ہما، کنیز فاطمہ، سدرا نفیس، شاہدہ خالد دستی، فرحانہ افضل، فوزیہ ایوب قریشی، فرزانہ عباس کمبوہ، شاہدہ خانم شفیق، عائشہ لودھی اور رخسانہ شفیق، نجمہ بیگم، عابدہ بشیر اور ڈاکٹر عالیہ آفتاب شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کی نان مسلم کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرست میں شامل خلیل طاہر سندھو، مسز جوئیس جولیس، منیر کھوکھر، طارق گل، رمیش سنگھ اروڑہ، مشتاق گل، شکیلہ آرتھر اور کرشن رام شامل ہیں۔
خواتین فہرست
مسلم لیگ (ن) نے خواتین اورنان مسلم امیدواروں کی فہرست جاری کردی
Jun 13, 2018