اسلام آباد (آئی این پی) شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا۔ تین رکنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر داخلہ کریں گے، تین رکنی کمیٹی سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر،کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرے گی، وزارت داخلہ نے شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کیس کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے سکتی ہے۔
ای سی ایل