نثار آزاد الیکشن لڑیں یا غلام انکی مرضی وہ پارٹی کی اینٹیں چرانے میں ناکام رہے مریم نے سہارا دیا: پرویز رشید

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار کی مرضی ہے کہ وہ الیکشن آزاد لڑیں یا غلام۔ انہوں نے پارٹی سے ٹکٹ نہیں مانگا جب کوئی ٹکٹ مانگتا ہے تو اسے دیا جاتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا چودھری نثار کو پارٹی ٹکٹ دے رہی ہے۔ پرویز رشید نے کہاکہ چودھری نثار نے ٹکٹ مانگا ہی نہیں چودھری نثار اپنی مرضی کے مالک ہیں جو جی چاہیں کریں اس سوال پر کہ چودھری نثار کہتے ہیں زبان کھولی تو شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ پرویز رشید نے کہاکہ اس بات کا جواب چودھری نثار ہی دے سکتے ہیں۔ نثار (ن) لیگ کی اینٹیں چوری کرنے میں ناکام ہوئے۔ مریم نواز نے پارٹی کو سہارا دیا جب چودھری نثار غداری کر رہے تھے۔ چودھری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے وزارت چھوڑی۔ چودھری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...