لاہور (پ ر) بحریہ ٹائون کراچی عوام کے لئے ہر تہوار کو یادگار بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اسی سلسلے میں عید الفطر کے موقع پر بحریہ ٹائون کی جانب سے ڈینزواور ڈانسنگ فائونٹین میں شاندارایونٹس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ عید کے تینوں دن ڈینزو میں شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک حیران کن اینیمل اور ریپٹائل شوز اور میوزیکل نائٹ کا انتظام کیا ہے جو رات11 بجے تک جاری رہے گا۔ بحریہ ڈانسنگ فائونٹین پر رات 8سے 11بجے تک فائونٹینز کی پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکزرہیںگے۔ ایونٹ کے ساتھ ساتھ سہ پہر 12 سے رات 12 بجے تک کھلے رہنے والے بحریہ ٹائون ڈینزو کی سیر کے لئے گالف کارٹس کا خصوصی انتظام ہے۔ ڈینزو پاکستان کا پہلا ’ڈے اینڈ نائٹ زو ہے ‘ جہاں مقامی اور غیر ملکی جنگلی حیات بشمول افریقی شیر، سفید شیر، بنگال ٹائیگر، چیتا، تیندوا، ایشیائی سیاہ ریچھ،ہرنوں کی مختلف اقسام، مگرمچھ، لاما، شتر مرغ، ریا، ایمو اور ہر طرح کی بطخیںاور راج ہنس خوبصورت ماحول کے رہائشی ہیں۔ بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک زبردست اضافہ ہے۔ 250+فائونٹینز، 2واٹر سکرینز، 6 لیزر گرین اور 350 LED لائٹنگ پراجیکشنز، 2 HD4k ویڈیو پراجیکٹرز، 180 فٹ بلند فائونٹینز دیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کردیگا۔
بحریہ ٹائون ڈانسنگ فائونٹین ڈینزو،کارنیول میں عیدالفطر کے شاندار ایونٹ کی تیاریاں
Jun 13, 2018