دبئی(آئی این پی)کبڈی ماسٹرز ایونٹ میں روایتی ایشین حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل آئیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کیلئے بھارت نے 14رکنی اسکوا ڈکا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق یش ماروتی ایرنک،سریندرناڈا،موہت چاہیلر،راجو لال چوہدری،سرجیت نروال،پردیپ نروال،راہول چوہدری،اجے ٹھاکر،رشانک دیودیگا، مونو گویاٹ ، روہت کمار، منجیت، چاہیلر،سندیپ نروال اوردیپک نیواس ہوڈاشامل ہیں ، 22 سے 30 جون تک شیڈول ایونٹ میں شریک 6ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،جس میںگرو اے میں بھارت ، پاکستان اور کینیا جبکہ گروپ بی کو ایران ، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن سے مکمل کیا گیا ہے۔، ایونٹ کی انعامی رقم ایک کروڑ روپے ہے ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 22 اور 25جون کو مد مقابل ہونگی۔