عید سپیشل آپریشن کا آغاز‘ پہلی ٹرین کراچی سے روانہ

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلوے نے عید سپیشل ٹرین کے آپریشن کا گزشتہ روز سے آغاز کردیا ہے پہلی عید سپیشل ٹرین گزشتہ روز کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہوئی جو خانیوال‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘ لالہ موسیٰ‘ ملکوال‘ راولپنڈی‘ اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی آج بدھ کے روز رات 10 بجکر30 منٹ پر پشاور پہنچے گی دوسری ٹرین کوئٹہ سے گزشتہ روز دن ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوئی جو جیکب آباد‘ ملتان کینٹ خانیوال لاہور سے ہوتی ہوئی آج بدھ 8 بجے راولپنڈی سٹیشن پر پہنچے گی تیسری ٹرین کراچی کینٹ سے آج بروز بدھ صبح 11 بجے روانہ ہو کر رحیم یار خان‘ فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دن 10 بجے صبح لاہور پہنچے گی چوتھی ٹرین 14 جون صبح 7 بجے روانہ ہو کر اٹک سٹی‘ جنڈ‘ داؤد خیل ‘ کوٹ ادو‘ مظفرگڑھ اسی رات ساڑھے دس بجے ملتان کینٹ اسٹیشن پہنچے گی۔ پانچویں عید سپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے 19 جون صبح سات بجے روانہ ہو کر مظفرگڑھ‘ کوٹ ادو‘ کندیاں‘ داؤد خیل‘ جنڈ‘ اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی اسی رات 10 بج کر 15 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

ای پیپر دی نیشن