پی پی262 کاٹکٹ آصف مجید کو دینے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی262کے کارکنان کاچوہدری آصف مجیدسے ٹکٹ واپس لینے کامطالبہ۔حلقہ پی پی262کے پی ٹی آئی کارکنان راناعاشق ‘ محمدعثمان‘ راناکامران ودیگردرجنوں افرادکے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ پارٹی قیادت نے چوہدری آصف مجیدکوٹکٹ دے کرکارکنان کااستحصال اورپارٹی کاشدیدنقصان کیاہے جبکہ اصل ورکروٹکٹ ہولڈررانامسعودمجیدخان کوٹکٹ نہ دے کرزیادتی کی گئی ہے‘ انہوں نے کہاکہ رانامسعودمجیدکی پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پرچوہدری آصف مجیدکاٹکٹ منسوخ کرکے رانامسعودمجیدکوٹکٹ جاری کیاجائے ورنہ بھرپوراحتجاج کاسلسلہ شروع کیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن