نجی میڈیکل کالجز سے عطیات کی مد میں وصول کردہ 63 کروڑ واپس لے لئے گئے

Jun 13, 2018

ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے نے ملک بھر میں نجی میڈیکل کالج کی جانب سے طالب علموں سے عطیات کی مد میں وصول کی گئی 63 کروڑ روپے کی رقم واپس لے لی ہے جس میں سے 48 کروڑ روپے صرف صوبہ پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز سے واپس لئے گئے یہ رقم طلباء و طالبات سے داخلوں کی مد میں عطیات کے نام پر رشوت کے طور پر لی گئی تھی یہ رقم طلباء و طالبات کو واپس کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں