طرابلس(اے پی پی) لیبیا میں سابق مقتول رہنماء معمر قذافی دور کے متعدد عہدیداروں سمیت بعض سیاسی قیدیوں کو عارضی طورپر جیلوں سے رہا کردیاگیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق لیبیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے تحقیقات سے متعلق ڈائریکٹر صدیق الصور نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے عہدیدار اورسیاسی رہنماؤں کو خراب صحت کی بناء پر رہا کیا گیا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ رہائی پانے والوں میں قذافی دور کے بیرون ملک انٹیلی جنس افسر ابو زید دوردہ، سابق ملٹری انٹیلی جنس افسر عبدالحمید اوحیدا عمار، سابق پائلٹ جبریل الکادیکی، جمال الشاھد اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔