ریا ض (آن لائن)سعودی عرب کی جانب سے ماہ صیام کی مناسبت سے برادر ملک سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچا دی گئی ہے۔ یہ امداد شاہ سلمان ریلیف مرکز اور سوڈان کے ہلال احمر کے تعاون سے مستحق شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی۔ امدادی سامان میں ادویات، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
سعودی عرب کی سوڈان کے لیے 458 ٹن امدادخرطوم پہنچ گئی
Jun 13, 2018