ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے ماہ صیام کی مناسبت سے برادر ملک سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچا دی گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ امداد شاہ سلمان ریلیف مرکز اور سوڈان کیہلال احمر کے تعاون سے مستحق شہریوں میں تقسیم کی جائیگی۔سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی۔ امدادی سامان میں ادویات، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔سوڈان کی تمام ریاستوں میں اور صوبوں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے بھیجی گئی ادویات 40 مراکز صحت اور 15 بنیادی ہیلتھ یونٹوں میں تقسیم کی جائے گی