لاہور ہائیکور ٹ نے سردار نسیم کی نااہلیت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

Jun 13, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے میئر بلدیہ راولپنڈی سردار محمد نسیم خان کی نا اہلیت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا الیکشن کمیشن نے بلدیہ راولپنڈی کی مخصوص نشستوں کے الیکشن کے روز سرداد نسیم کی وہاں موجودگی کے خلاف دائر رٹ پر انہیں نااہل قرار دے دیا تھا میئر راولپنڈی نے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی لے رکھا تھا عدالت عالیہ میں جاوید مغل ایڈووکیٹ اور نورین اختر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمشن میئر کے حوالے سے مناسب فورم نہیں تھا جسے عدالت عالیہ نے منظور کرلیا ۔

مزیدخبریں