لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) ڈیفنس سی کے علاقہ میں 35 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ 35 سالہ بشیر کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے نعش ضروری کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ دریں اثنا دیگر واقعات میں معمر شخص اور نے زندگی ختم کرلی۔ ساہیوال میں 76 سالہ فیض نے بیٹوں اور بہوئوں سے جھگڑے پر زہر نگل لیا جبکہ ظفروال 22 سالہ عثمان نے خود کو گولی مار لی۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔