پی ٹی ایم کے حامی، ڈیورنڈ لائن پر بات کرنے کا اختیار آس پاس کے عوام کو ہے: عمر زاخیلوال

Jun 13, 2018

اسلام آباد (بی بی سی) اسلام آباد میں متعین افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال کا کہنا ہے کہ افغانستان پشتون تحفظ موومنٹ یعنی پی ٹی ایم کی حمایت کرتا ہے اور شدت پسندی کے خلاف ایسی ہی آواز اگر پنجاب، سندھ یا پاکستان کے باہر سے بھی اْٹھتی، تو کابل اس کے بھی ہم آواز ہوتا کیونکہ افغان عوام شدت پسندی سے تنگ آچکے ہیں۔ افغان سفیر نے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ’حمایت اور مدد میں فرق ہوتا ہے اور ان کا ملک پی ٹی ایم کی حمایت کرتا ہے، مدد نہیں۔ ہم نے نہ پی ٹی ایم کی کوئی مالی معاونت کی ہے اور نہ ہی رہنمائی کی ہے۔‘ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان سرزمین پر سوشل میڈیا کے ہزاروں اکاونٹس دن رات پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں