بجلی کی لوڈشیڈنگ سابق حکمرانوں کی نااہلی و بداعمالیوں کاثبوت ہے: عامر ڈوگر

Jun 13, 2018

ملتان(نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے155 ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ سابق حکمرانوں کی نااہلی اور بداعمالیو ںکا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ن لیگی حکمران پورے پانچ سال عوام سے جھوٹ بولتے رہے کہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جلد ہی ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اب جبکہ ن لیگی حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہے اور بجلی کی موجود شدید لوڈشیڈنگ نے سابق حکمرانوں کے اقدامات کا کچا چٹھا کھول دیا ہے اور پوری قوم اس وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک میں لوٹ مار‘ منی لانڈرنگ اور غیر ممالک میں اپنے اثاثہ جات بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ آنے والے الیکشن میں عوام ن لیگی امیدواروں کو مسترد کردان کی بیڈگورننس اور بداعمالیوں کا حساب کتاب لیں اور ن لیگی امیدواروں کو شکست فاش دیکر یہ ثابت کریں کہ پاکستانی عوام جاگ رہے ہیں۔

مزیدخبریں