ملتان(لیڈی رپورٹر) جامع مسجد محمدی جھلار والی میں ختم قرآن کے موقع پر قاری اشفاق احمد فیضی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید فرقان حمید 27رمضان المبارک یعنی لیلتہ القدر کی رات آپؐ پر نازل ہوا جس کی حفاظت کا ذمہ خود خدا تعالیٰ نے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کو پڑھنے اور پڑھانے والا افضل انسان ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام عباس شاہد‘ ارشاد بھٹی‘ محمد مزمل‘ محمد قاسم‘ محمد یونس‘ محمد عفان نقشبندی‘ محمد نیاز احمد نیازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ محفل میں علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔