بحریہ ٹائون ڈانسنگ فائونٹین، ڈینزو ،کارنیول میںعیدالفطر کے شاندا ر ایونٹس کی تیاریاں

کراچی(نیوز ڈیسک)بحریہ ٹائون کراچی اپنی روایات کے مطابق عوام کے لئے ہر تہوار کو یادگار بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ اسی سلسلے میں عید الفطر کے موقع پر بحریہ ٹائون کی جانب سے ڈینزواور ڈانسنگ فائونٹین میں شاندارایونٹس کا انتظام کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔ عید کے تینوں دن ڈینزو میں شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک حیران کن اینیمل اور ریپٹائل شو زکا اہتمام کیاگیا ہے جس کے فوراََ بعد زبردست میوزیکل نائٹ کا انتظام ہے جو رات11 بجے تک جاری رہے گا۔ بحریہ ڈانسنگ فائونٹین پر رات 8سے 11بجے تک فائونٹینز کی پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکزرہیںگے۔اس زبردست ایونٹ کے ساتھ ساتھ سہ پہر 12 سے رات 12 بجے تک کھلے رہنے والے بحریہ ٹائون ڈینزو کی سیر کے لئے گالف کارٹس کا خصوصی انتظام ہے۔ ڈینزو جوپاکستان کا پہلا ’ڈے اینڈ نائٹ زو ہے ‘ جہاں مقامی اور غیر ملکی جنگلی حیات بشمول افریقی شیر، سفید شیر، بنگال ٹائیگر، چیتا، تیندوا، ایشیائی سیاہ ریچھ،ہرنوں کی مختلف اقسام، مگرمچھ، لاما، شترمرغ،ریا،ایمو،اور ہر طرح کی بطخیںاور راج ہنس اس خوبصورت ماحول کے رہائشی ہیں۔ڈینزو میں موجود ایوری مور، طوطوں،مکائو،چڑیوں، فاختہ اور بلبلوں کا دلکش مسکن ہے۔بحریہ ڈانسنگ فائونٹین ،عید کے موقع پربحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور کراچی کے شہریوں کو مسحور کرنے کو بالکل تیارہیں۔اس ضمن میں عید کے تین روز شام8 بجے سے 11 بجے تک بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کے دلکش شو منعقد کیے جائیں گے۔بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک زبردست اضافہ ہے۔250+فائونٹینز،2واٹر سکرینز،6 لیزر گرین اور 350 LEDلائٹنگ پراجیکشنز،2 HD4kویڈیو پراجیکٹرز،180 فٹ بلند فائونٹینزدیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کردیگا۔بحریہ ڈانسنگ فائونٹین دنیا کی بہترین واٹر ونڈرز کے شہرہء آفاق خالقوں کی تخلیق ہے جنہوں نے سنگاپور سینٹوزا،شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک،فیوچرو سکوپ فرانس، دبئی فائونٹین اور دبئی کینال واٹر فال کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹائون کے فوڈ کارنر کارنیول میں بھی عید کی تیاریاں عروج پر ہیںجہاں ریسٹورنٹس اپنے گاہکوں کیلئے نت نئی ڈشز تیار کر رہے ہیں۔کارنیول میں برگر کنگ،پیزا ہٹ،دی کیو، استنبول، کوئلہ کڑاہی،فلی، فریشنز، بلوچ آئس کریم، اے ون فوڈز، کریمری اور فائن ڈائننگ کیلئے ہورائزن ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔بحریہ ٹائون تفریحی مقامات کا نیا مرکز ہے،جہاں بحریہ ایڈونچرا، دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی گرینڈ جامعہ مسجد، سینی گولڈ،پاکستان کا سب سے بڑا رفیع کرکٹ سٹیڈیم، پاکستان کا پہلا حیات ریجینسی ہوٹل اور صفِ اول کے ریسٹورنٹس موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن