عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں بڑا عاجز اور انکسار شخص ہے ،اللہ نے آج بڑی عزت دی ہے ،میں نے زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا ،میں نے کوئی اپنی دولت چھپائی نہیں ہے ،میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو قبول کرتا، میں نواز شریف نہیں ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں راولپنڈی کا ہوں ، ساری دولت راولپنڈی میں ہے، شیخ رشید نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف میں آرہا ہوں ، لیاقت باغ میں 22تاریخ کو این اے 60 کا جلسہ کروں گا،اور 23 کو این اے 62 کا جلسہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے انکی سیاسی زندگی دیکھناچاہتاہوں،آج دنیامیں پاکستانی سوئے نہیں،میرے لیے دعائیں کیں،شیخ رشید نے کہا کہ جس فیصلے کو انہوں نے سیاست بناناچاہاوہ ان کی سیاسی موت ہے،بھرپور کوشش کروں گا اس دفعہ عمران خان کی حکومت بنے۔