شمالی کوریا کے سربراہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کے باوجود جاپان اب بھی شمالی کوریا کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہے،اس بے یقینی کا اظہار جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کی عسکری تیاریوں پر نظر رکھنے کےلئے مصنوعی سیارے کی خلا میں روانگی ہے،تاہم یہ سیارہ قدرتی آفات سے متاثرہونے ولے علاقوں کی تصاویر کےلئے بھی استعمال ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے صدور کی گزشتہ روز تاریخی ملاقات ہو چکی ہے،جس کے بعد امن کیلئے مشترکہ جدوجہد کا معاہدہ بھی ہوا،جس کے تحت مشترکہ جدوجہد اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔