یورپی خود مختارریاست مقدونیہ کےنام کا تنازع 27 سال کے بعد حل ہوگیا

Jun 13, 2018 | 21:59

سابق یوگوسلاویہ کے جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے نام سے متعلق اس چھوٹی سی ریاست اور یونان کے درمیان پائے جانے والے شدید تنازعے میں عشروں بعد بالآخر لچک آگئی۔ یونان نے ریاست کا نام جمہوریہ شمالی مقدونیہ تسلیم کرلیا، یہ بات یونانی وزیراعظم نے دارالحکومت ایتھنز میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یونان اور مقدونیہ کے مابین ایک تاریخی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے مقدونیہ کے وزیر اعظم سے گفتگو بھی کی تھی، جس کے بعد سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کا نیا نام اب جمہویہ شمالی مقدونیہ ہوگیا۔

مزیدخبریں