انٹر بنک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا 151.56 روپے کا ہو گیا

Jun 13, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر)انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اور ڈالر مزید نو پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کافی اتار چڑھاو دیکھا گیا انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 30 پیسے مہنگا ہو کر 171 روپے 68 پیسے اور برطانوی پاونڈ 48 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے 6 پیسے کا ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 152 روپے پر مستحکم رہی اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت بھی 174 روپے اور برطانوی پاونڈ کی 193 روپے 50 پیسے برقرار رہی تین روز میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 97 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں