سپریم کورٹ کا شوگر ملز کو کل تک رقوم کاچیک جمع کروانے کا حکم

Jun 13, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے شوگر ملز کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی سے متعلق کیس میں شوگر ملز کو جمعہ تک رقوم کاچیک جمع کرانے کا حکم دے دیا جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قراردیا ہے کہ برادرز,پتوکی اور دریا خان شوگر ملز ایک ماہ کے اندرکسانوں کے بقایا جات کلیئر کریں,ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ برادرز شوگر مل کی کل واجب الادا رقم 678.9 ملین ہے,دریا خان شوگر ملز کے ذمے 57 ملین بقایا جات ہیں،پتوکی شوگر ملز کے ذمہ 591 ملین بقایا جات ہیں،عدالت نے قراردیا کہ شوگر ملز مالکان چیک جمعہ تک کین کمشنر کے حوالے کریں اورکین کمشنر چیک متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے کریں گے، عدالت نے ہدایت کی کہ چیک متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے نام پر جاری کیے جائیں، جمعے تک چیک نہ جمع ہوئے تو ہفتے کو ایڈووکیٹ جنرل آفس درخواست دائر کرے،جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ عدالت سے کی گئی کمٹمنٹ پوری نہ ہونے پر سخت کارروائی ہوگی،چیک بانس ہوا یا نہ آیا تو اچھا نہیں ہوگا، کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں