سانحہ 12 مئی، تفتیشی افسر کو کیس کا چالان آئندہ سماعت میں جمع کرانے کا حکم

کراچی (نوائے وقت نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 10 سے زائد مقدمات میں تفتیشی افسر کو کیس کا چالان آئندہ سماعت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو سانحہ بارہ مئی سے متعلق دس مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی سماعت کے موقع پر کیس میں نامزد شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان آئندہ سماعت جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے 12 مئی کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی،مئیر کراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ کی حاصل ہے میئر کراچی کے وکیل ارشاد بندھانی کا کہنا تھا کہ وسیم اختر شہر کے مئیر ہیں ہر سماعت پر پیش نہیں ہو سکتے عدالت جب بھی بلائے گی مئیر کراچی عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن