سول جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کو کرسی مار کر زخمی کرنے والے وکیل عمران منج کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمران منج کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عمران منج کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے ایڈووکیٹ عمران منج کو 18 سال 6 ماہ قید اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...