سرینگر (این این آئی) بھارتی فضائیہ کی خستہ خالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف گزشتہ چھ ماہ میں اسکے ایک درجن کے قریب طیارے مختلف فنی وجوہات کے باعث تباہ ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روا ں برس فروری میں میراج 2000اور مگ 27نامی کئی طیارے گر کو تباہ ہوئے۔27فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی ائر فورس کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں ائر فورس کے چھ لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ حال ہی میں آسام سے Menchukaجانے والا روسی ساختہ ٹرانسپوٹ طیارے اے این32لاپتہ ہو گیا تھا جس کا ملبہ کئی روز بعد ملا ۔ علاوہ ازیں پاک فضائیہ نے رواں برس فروری میں بھارتی ائر فورس کے دو طیارے مگ 21اور مگ 29پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کے دوران گرالیے تھے۔