سینٹ قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس کل ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے کل(جمعہ کو) ہونے والے اجلاس میں شمالی وزیرستان کی خارقمر چیک پوسٹ پر ہونے والے واقعے پر بریفنگ دی جائے گی، سیاچن پر پاک فوج کے تعینات جوانوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے یہ معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ، دیگر اہم دفاعی امور بھی زیر بحث آئیں گے ، لائن آف کنٹرول ،بھارت اورافغانستان کے ساتھ سرحد پر کشیدہ صورتحال پر بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، کمیٹی کا اہم نوعیت کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...