اسلام آ باد( آ ئی این پی) مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں بطور وزیر خزانہ لئے گئے قرضوں کاجواب دینے کیلئے تیار ہوں۔بدھ کو مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیاکہ وزیر اعظم نے قرضوں کی تحقیقا ت کے لئے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے ماضی میں یہ قرضے کھائے گئے ہیں اور کر پشن کی گئی ہے اور آ پ کی گزشتہ مدت کے دوران 8000ارب کا قرضہ لیا گیا تھا کیا آ پ بتا سکتے ہیں کہ یہ قرضہ کہا ں خرچ ہوا۔ اس سوال کے جواب میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ اگر حکومت قرضوں کا آڈٹ کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے ۔سب کو احتساب کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ میں گزشتہ مدت کے دوران حاصل کئے گئے قرضوں کاجواب دینے کیلئے تیار ہوں ۔