اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی سی ایل سے متعلق سوال گول کر گئے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ اس قوم کا آپ کے اوپر ایک بہت پرانا قرض ہے، 800ملین ڈالر پی ٹی سی ایل کا وہ قرض کب اتاریں گے؟۔ جس کے جواب میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اس چیز پر ساری دنیا کو شاید دلچسپی نہ ہو، تفصیل بعد میں ہم ڈسکس کر سکتے ہیں، ان چیزوں کی تفصیلات لوں گا اگر کوئی چیز ہے تو پھر اس کی پیروی کر سکتے ہیں۔