گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کمشنر گوجرانوالہ کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پاکستان کبڈی ایسو سی ایشن رانامحمدسرور تھے۔ افتتاحی روز تین مقابلے ہو ئے۔ پہلے میچ میں گوجرانوالہ نے گجرات، دوسرے میچ میں حافظ آباد نے سیالکوٹ جبکہ تیسرے میچ میں منڈی بہائوالدین نے نارووال کو ہرا دیا۔سیکرٹری پاکستان کبڈی ایسو سی ایشن رانا محمد سرور نے کہاکہ کبڈی کے فروغ کیلئے ایسے مقابلو ں کا انعقا بڑا خوش آئند ہے اور انہیں پوری توقع ہے کہ ان مقابلوں میں سے ملکی سطح کے نئے کھلاڑی بھی ملیں گے۔