لاہور(سپورٹس ڈیسک) بین الاقوامی کرکٹ سے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے تسلیم کرلیا کہ وہ شعیب اختر کی گیند بازی سے خوفزدہ رہتے تھے۔ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یوراج سنگھ نے کہا کہ شعیب اختر بائولنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا اور کھیلنے کے لیے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا۔بھارتی بلے باز نے جب ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو شعیب اختر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوراج راک سٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر ہیں۔