اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو گستاخانہ مواد میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سلمان شاہد کیس میں حکم دے چکے ہیں، فریقین اقدامات کریں، سوشل میڈیا میں کسی قسم کا گستاخانہ مواد کسی صورت اپ لوڈ نہ ہو۔ گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ گستاخانہ مواد میں ملوث افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔ رجسٹرار آفس پٹیشنز کے ساتھ منسلک مواد پبلک ریکارڈ کا حصہ نہ بنائے۔