وفاقی حکومت کے قرضے پہلے 10 ماہ میں 3 ہزار 868 ارب روپے بڑھ گئے

Jun 13, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت کے قرضے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں تین ہزار آٹھ سو اڑسٹھ ارب روپے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 38 کھرب 68 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے قرضوں کا مجموعی حجم 280 کھرب 80 ارب روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ دس ماہ کے دوران قرضوں میں اوسطاً ماہانہ 387 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔جو گزشتہ حکومت کے 5 سال کے دوران لیے گئے اوسطا ماہانہ قرضے سے 126 فیصد،، اور پیپلز پارٹی سے 154 فیصد زیادہ ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے پانچ سال میں اوسطا ماہانہ 170 ارب 93 کروڑ روپے قرض لیا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں قرضوں میں اوسطا ماہانہ 152 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ رواں مالی سال دس ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 21 کھرب 13 ارب روپے کے اضافے سے 185 کھرب 30 ارب اور بیرونی قرضوں کا حجم 17 کھرب 54 ارب 50 کروڑ کے اضافے سے 95 کھرب 50 ارب روپے ہو گیا بیرونی قرضوں میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے دوست ممالک سے لیے لیے گئے 7 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضے شامل نہیںان قرضوں کو حکومت سٹیٹ بنک کا قرضہ شمار کرتی ہے۔

مزیدخبریں