عارفوالا + بونگہ حیات (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) چک جمن شاہ میں 20 سال قبل والدہ کی دوسری شادی کے رنج میں بیٹے کی فائرنگ سے سوتیلا باپ اور ملزم کا اپنا ساتھی جاں بحق جبکہ فائرنگ سے سوتیلا بھائی علی عمران اور بہن ساجدہ بھی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد عیسی کی والدہ نذیراں بی بی نے اپنے پہلے خاوند محمد علی سے طلاق لیکر ذوالفقار نامی شخص کے ساتھ شادی کر لی تھی جسکا بیٹے کو رنج تھا، ملزم پاکپتن کے گاؤں انب کا رہائشی ہے اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر انکے گھر گھس کر فائرنگ کی جس سے اسکا سوتیلا والد ذوالفقار ہلاک جبکہ سوتیلا بھائی علی عمران اور بہن ساجدہ بی بی زخمی ہو گئی، ایس ایچ او تھانہ ارشاد الرحمن نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے اسکا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا تھا، جسکی لاش قریبی فصلوں سے ملی ہے، اسکی شناخت جاوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لیکر انہیں پوسٹمارٹم کے لئے آر ایچ سی محمد نگر منتقل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم تاحال فرار ہے، پولیس تھانہ احمد یار نے مقدمہ درج کر لیا۔