بیروت (این این اائی)لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ خلیجی ملکوں اور سعودی عرب کو لبنان کے ساتھ محاذ آرائی کی طرف لے جانے اور ان کے درمیان دشمنی کے بیج بونیکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے باہمی تعلقات بعض سیاسی جماعتوں کی موقف اور خواہشات کے مرہون منت نہیں۔ پریس کانفرنس میں سعد حریری نے وزیر خارجہ جبران باسیل کے لبنانی لیبر کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیان کی تردید پر اطمینان کا اظہار کیا۔