گجرات (این این آئی)بھارت میں طوفان وایو (آج)جمعرات گجرات سے ٹکرائے گا۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کردیا۔ گجرات سے تقریباً 3لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔بھارتی محکمہ موسمیات کیمطابق طوفان ممبئی کے ساحل سے جنوب مغرب میں 490کلومیٹر دور ہے، طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں (آج)13 اور(کل) 14 جون کو شدید بارشیں ہونگی اور 110کلومیٹرفی گھنٹہ کیرفتار سے ہوائیں چلیں گی۔طوفان سے گجرات کے ساحلی علاقے سوراشتڑا سب سے زیادہ متاثر ہونگے، ساحلی علاقوں میں دو دن سکول،کالجز بند رہیں گے، جبکہ طوفان کے زیر اثر گوا، مہاراشٹرا، کرناٹکا میں بھی شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔