کراچی (نیوز رپورٹر)آصف زرداری کی گرفتاری تو ہونی تھی، لیکن اس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ یہی کچھ حمزہ کے سلسلہ میں کہا جاسکتا ہے۔ دونوں کو بجٹ پیشی سے پہلے گرفتار کئے جانے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بچنے کیلئے یہ وقت چنے گئے۔ ان خیالات کا اظہار عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی سوال بنتا ہے کہ کیا ان عدالتی احکامات کا حکومت کو پہلے سے علم تھا۔ اگر ایسا تھا تو ہماری عدلیہ کو خود اپنی صفوں میں جھانکنے کی ضرورت ہوگی۔ وجیہہ الدین نے کہا کہ زرداری اور حمزہ جیسی شخصیات کے زمان و مکان کی قیود سے آزاد ہونے کے سبب ان کی آسائشوں میں کوئی فرق آنے والا نہیں، چاہے وہ جیل میں ہوں یا بلاول ہاس و ماڈل ٹان میں۔ جسٹس (ر) وجیہہ نے کہا کہ ان اصحاب پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں اور اس سلسلے میں سب سے اہم
زرداری، حمزہ گرفتاری کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے،جسٹس (ر) وجیہہ
Jun 13, 2019