بھارت:لیچی کھانے سے10روز میں 53 بچے ہلاک

Jun 13, 2019

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں دماغی بیماری سے دس روز کے دوران 53 بچے موت کے منہ میں چلے گئے، بیماری کا سبب ممکنہ طور پر لیچی فروٹ کو بتایا جارہا ہے۔بھارتی ریاست بہار میں لیچی فروٹ سے ہونے والی دماغی بیماری چمکی بخارکے باعث دس روز میں 53 بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔لیچی کھانے کی وجہ سے چالیس سے زائد بچے ضلع مظفر پور کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ماہرین کے مطابق لیچی فروٹ میں پایا جانے والا زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے۔بچوں میں ہونے والی یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں پیدا ہوتی ہے،2014 میں بھی اسی بیماری کے باعث ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں