شاہراہ قراقر م ہرقسم کی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دی گئی ہے ۔شاہراہ قراقرم گزشتہ روز ضلع دیامر میں تتہ پانی سے گورنر فارم کے درمیان 25مقاما ت پر بندہوگئی تھی ۔ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے شیر محمد نے بتایاہے کہ گلگت سکردو اور گلگت استور شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔
شاہراہ قراقرم ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئےکھول دی گئی
Jun 13, 2019 | 16:57