بھارت کی ریاست بہار میں دماغ کی سوزش کے باعث کم سے کم 64بچے ہلاک ہوگئے۔
یہ ہلاکتیں گزشتہ بارہ روز میں ہوئی ہیں۔ہلاکتیں مظفرپور، سمستی پور اور ویشالی کے اضلاع میں ہوئیں جبکہ مظفرپور میں سب سے زیادہ بچے ہلاک ہوئے۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے تسلیم کیا کہ دماغ کی سوزش کی شدید بیماری نامناسب آگاہی مہم کے باعث دوبارہ پیدا ہوگئی۔