بیمار، ضعیف اور کرونا کے مشتبہ افراد گھروں میں رہیں:پاکستان علماء کونسل

لاہور( خصوصی نامہ نگار )ملک بھر کے علماء و مشائخ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ رجوع الی اللہ کریں، احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔بیمار، ضعیف اور کرونا وائرس کے مشتبہ افراد گھروں میں رہیں۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، پیر نقیب الرحمان، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد خان لغاری، قاری جاوید اختر قادری، مولانا محمد حنیف بھٹی، علامہ سید سجاد نقوی، علامہ غلام اکبر ساقی، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جاری، مولانا نعمان حاشر، قاضی مطیع اللہ سعیدی، علامہ عبدالکریم ندیم، مولانا اسد اللہ فاروق،مولانا حق نواز خالد، مفتی محمد عمر فاروق، مولانا ابوبکر صابری، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا محمد نواس، مولانا مفتی حفیظ الرحمٰن، مولانا عمار بلوچ، مولانا عثمان بیگ فاروقی، مولانا سید محمد یوسف شاہ،علامہ طاہرالحسن، قاری عصمت اللہ معاویہ، مولانا اسید الرحمٰن سعید، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا حسین احمد درخواستی، مولانا زبیر عابد اور مولانا یاسر علوی نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس نا گہانی صورتحال کے پیش نظر پوری قوم کثرت سے استغفار کرے، آیت کریمہ، درود شریف کا مسلسل وردکیا جائے اور حسب استطاعت صدقات و خیرات کریں۔

ای پیپر دی نیشن