میونسپل حکام اورمقامی منتخب نمائندوں کی مبینہ چشم پوشی ،شہر میں تجاوزات کا نیا شہر آباد

Jun 13, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)میونسپل حکام اورمقامی منتخب نمائندوںکی مبینہ چشم پوشی سے گزشتہ 2ماہ میں شہر بھر میں تجاوزات کا نیا شہر آباد ہو گیاہے،ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے آغاز میں مارچ کے مہینے میںلاک ڈائون کے بعد دکانیں بند ہونے کی وجہ سے بیشتر دکانداروں نے دکانوں کے باہر کی جگہیں کرائے پر دے دیں دکانوں کے باہر نئی دکانیں اور سٹال تجاوزات عملہ کی ملی بھگت سے سجا دی گئیں ،دوسری جانب لاک ڈائون کے دوران بھی شہر میں ٹریفک کا نظام بھی تجاوزات کے باعث جام رہنے لگا ہے ،شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات اور چیف سیکریٹری پنجاب سے مطالبہ کیا افسران کو سب اچھے کی رپورٹ دینے والے تجاوزات افسران سے پوچھ گچھ کی جائے کہ شہر میں جاری بھاری تجاوزات کس کے زیر اثر چل رہی ہے ۔

مزیدخبریں